عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل محمدشکیل چغتائی کی پاکستانی اخبارات پر حملہ کی مذمت

M. Shakeel Chughtai

M. Shakeel Chughtai

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو ومرکزی آفس برلن MCB یورپ کی اطلاع کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان میں ڈان،دنیا نیوز اورحال ہی میں دن نیوز کے دفتر پر حملہ کیا گیا۔دہشت گردی کی اس نئی لہر کی مذمت کرتے ہوئے عالمی چیرمین ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن APCA انٹرنیشنل،شکاگو/برلن؛سینئر رہنماو چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک PAT یورپ ،تحریک منہاج القرآن TMQ پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ،مشہورایشین یورپی صحافی و شاعر،محمد شکیل چغتائی نے کہا کہ”دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صحافی غیر محفوظ ہیں،تاہم پاکستان کے موجودہ حالات کے پیش نظرحکومت وقت کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔اسلئے حملہ سے ایک روز قبل دن نیوزسے پولیس کا ہٹانا سمجھ نہیں آتا۔یہ حکومت اپنی مصلحتوں کے سبب صحافیوں اور عوام الناس کی حفاظت سے قاصر ہے، جسکا جتنا بھی ماتم کیا جائے کم ہے۔

انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ حملے صحافت پر نہیں بلکہ ریاست پرہو رہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں کی اکثریت فوج ودیگر ریاستی عسکری طاقتوں کے شانہ بشانہ ہے۔عدلیہ،انتظامیہ،مقننہ و فوج کے بعد ریاست کا درمیانہ پانچواں ستون ہے،جس کی پائیداری کے لئے بقیہ چاروں ستونوں کی مضبوطی ضروری ہے،تاکہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاکر ان حادثات کا سدباب کر سکیں۔

میںAPCAانٹرنیشنل،PATیورپ اور TMQ یورپ کی جانب سے دہشت گردوں کی پاکستانی اخبارات،ٹی وی چینلز اورصحافیوں کے خلاف کی جانے والی ہر قسم کی کاروائیوں کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت وقت اور عدلیہ کو اسکافوری نوٹس لینا چاہئے،عسکری قیادتوں کواس پر سوچ و بچارکی ضرورت ہے اور تحقیقا تی اداروں کو جلداز جلد مجرموں کی ٹوہ لگا کر کا انکا قلع قمع کرنا ہوگا۔زبانی جمع خرچ کافی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔”