مجیب الحسن کیجانب سے دنیا بھر سے حج پر جانے والے حاجی صاحبان کو حج اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد

Mujeeb ul Hassan

Mujeeb ul Hassan

نیویارک (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی امریکہ کے ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن نے اس سال دنیا بھر خصوصاً پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ اور حج کی ادائیگی پر جانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال کیطرح اس سال بھی دنیا بھر سے ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی حج کی ادائیگی کیلئے مکہ میں جمع ہیں

مجیب الحسن نے کہا حج کا اجتماع دنیا کے بڑے اجتماع میں سے ایک ہے جس کیلئے تمام ممالک کے مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے مکہ میں آتے ہیں حج ہمارے لئے سبق آموز بھی ہے کہ قبیلہ ذات ملک نسل اور مذہب سے قطح نظر تمام انسان برابر ہیں انہوں نے حاجی کرام سے دعا کی اپیل کی ہے کہ حج اور عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر مسلمان غریب، بھوکے، بیمار، مظلوم اور مشکلات میں گرے افراد خصوصاً پاکستان کے حکمران سیاست دانوں کیلئے دعا کریں کہ وہ خداراہ کرپشن کو ختم کرکے عوام اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں

پاکستان سمیت پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنا دے آمین آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک جتنے حاجی صاحبا حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں ان کے حج کو قبول فرمائے اللہ ان کی دعاوں کو قبول فرمائے اے اللہ جو حاجی حرم شریف میں کرین کے حادثہ میں شہید ہوئے ان کو جنت میں جگہ دے اور انکے خاندان کو صبر عطا کرے

انہوں نے سعودی حکومت سے کرین کے حادثہ کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ورثاء کی فوری مدد کریں اور زخمیوں کے علاج کیلئے ہر طرح کی مدد کی جائے اگر بیرون ممالک علاج کی ضرورت ہوتو فوری بھیجا جائے۔