ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں توسیع

Talks

Talks

تہران (جیوڈیسک) ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جاری مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں دس جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ منگل کی رات بارہ بجے تک ختم ہونے والی ڈیڈ لائن کے بعد بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سمجھوتے کے قریب ہے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔