دنیا بھر میں ہمیشہ مزدور ہی محنت کی چکی میں پسا ہے، محمد زبیر شرفی

Mohammad Zubair Sharfi

Mohammad Zubair Sharfi

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے لیبر ڈے کی مناسبت سے کہا مزدوروں نے ہمیشہ اپنی محنت سے اپنا لوہا منوایا ہے،دنیا کے اکثر امیر محنت اور لگن سے اعلٰی عہدوں پر پہنچے ہیں، ہمیں حضرت محمدۖ کی تعلیمات سے سبق سیکھتے ہوے کام کو لگن اور دیانتداری سے کرنا چاہیے۔

ہمارے اکابریں نے بھی انہی اصولوں پر چلتے ہوے ایک تاریخ رقم کی ہے ،جو کہ ایک عظیم وطن کی صورت میں ہمارے سامنے ایک مثال ہے۔مزدورں کا ہمیشہ ایک اہم رول رہا ہے۔کئی سو سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا مزدور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوے ہیں ۔جس میں کام کرنے کے اوقات کاتعین ایک اہم پیش رفت تھی،آج بھی مزدوروں کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ ابھی جدوجہد ختم نہیںہوئی، ہم سب مزدورہیں،ہمیں اپنی محنت سے اپنے ملک کے وقار کو اور بلند کرنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر و نگ اوورسیز کویت کے صدرمحمدزبیرشرفی نے یکم مئی لیبرڈے کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا دنیا بھر میں ہمیشہ مزور ہی محنت کی چکی میں پسا ہے دیارِ غیر میں مقیم افراد ملک کے زر مبادلہ میں ریڈ کی ہڈی کی مانند ہیں لیکن مزدور کو اس کا حق بڑی مشکل سے ملتا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ، تنظیم کے صدر محمد زبیرشرفی نے کہا کہ میں دنیا بھر کے مزدوروں کو سلام پیش کرت ہوے اخراجِ تحسین پیش کرتے ہوں۔

ہمارے پیارے نبی حضرت محمدۖ نے ارشاد فرمایاجو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا جو کسی کے غم میں روتا نہیں اُس کے غموں پر کوئی نہیں روتا جو کسی کے درد میں جلتا نہیں اس کے غم میں کوئی غمگسار نہیں ہوتا یومِ مئی کی تحریک شکاگو سے شروع ہوئی، دنیا بھر میں اکثریت مزدوروں کی ہے، مزدور کے حقوق کے لئے کوشش ہر شخص کا فرض ہے، محسن انسانیتۖ ۖنے خود بھی مزدوری کی۔ پاکستان میں توانائی کا بحران ہے اس کے باوجود ہمارا مزدو ر بڑی محنت سے کام کررہا ہے، دنیا بھر میں ہر سطح پر مزدوروں کا استحصال ہو رہا ہے، ان کے حقوق کے لئے کوئی ٹھوس کوشش نہیں ہورہی، جن اقوام نے مزدوروں کی قدرکی، ترقی بھی انہوں نے ہی کی۔