ظالموں نے ذوالفقار بھٹو کو ہم سے چھین لیا لیکن ان کی سوچ دلوں سے نکال نہ سکی، کامران گھمن

Kamran Ghuman

Kamran Ghuman

پیرس: ذوالفقار علی بھٹو کو غریب عوام سے چھین لیا لیکن آج بھی اس ملک کے غریب عوام دلوں میں ایک روشن چراغ کی طرح روشن ہیں۔
ان خیالات کا اظہار

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر اور پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر اور فرانس کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ظالم شہید نہ کر تے تو آج ملک بحران کا شکار نہ ہوتا اور آج ہم کسی دہشت گردی کا شکار نہ ہوتے نہ ہی دنیا ہمیں نفرت اور حقارت سے دیکھتی۔ ہم دینا کی پر امن اور ترقی یافتہ قوم ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ظالموں نے ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بی بی بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھین لیا لیکن ان کی سوچ اور وڑن کو نہ نکال سکی انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نیب کی پنجاب میں کاروائیوں سے خوفزدہ ہو چکی ہے جبکہ جیالوں کا تو شیوہ بن چکا ہے ملک کیلئے قربانیاں دینا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر اور جیالوں کا کام ہے ۔ چوریاں کھانے والے لیڈر ملک کیلئے کیا خاک کریں گے اسی لئے تو آج غریب عوام ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہے۔