نئے سال 2016ء کا آغاز اللہ اور اس کے رسول کے نام اور پیغام امن کے ساتھ کیا جائے گا۔ منہاج یوتھ لیگ

Hassan Mir Qadri

Hassan Mir Qadri

پیرس (اے کے راؤ) منہاج یوتھ فرانس کی انتظامیہ نے اعلان کیا پے کہ نئے سال کا آغاز دھوم دھڑکے کی بجائے اللہ اور اس کے پیارے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نام اور پیغام امن کے ساتھ۔ کیا جائے گا۔

اس سلسلے مین منہاج یوتھ لیگ فرانس کی جانب سے 31 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن فرانس میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری گفتگو فرمائیں گے۔