یوم تکبیر پرتکلف اور جوش وخروش سے مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی دفتر میں منایا گیا

Youm E Takbeer - Paris - PMLN

Youm E Takbeer – Paris – PMLN

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے17 برس مکمل ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چوہدری ریاض پاپا صدر مسلم لیگ ن فرانس نے کی نظامت کے فرائض شیخ وسیم اکرام مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری نےادا کئے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب کی غرض وغائت بیان کرتے ہوۓ جنرل سیکرٹری یورپ مسلم لیگ ن (آزاد کشمیر ) نعیم چوہدری نے کہا کہ اس دن کا منانااس عہد کی تجدید کرتا ہے۔ کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت اور بقاء کے لیے متحد اور بھرپور طور پر تیار ہیں۔ دوران خطاب انھوں نے پاکستان کے دفاعی اداروں، سائنسدانوں اور پولیٹیکل لیڈرشپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ جن سب کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بن گیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے اُمید ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ بھی دونوں اطراف کے کشمیریوں کی اُمنگوں کومدنظر رکھتے ہوئے حل کروائیں گے۔

تقریب میں مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا، وائس چیئرمین حاجی مزمل حسین، مسلم لیگ ن (آزاد کشمیریونٹ ) فرانس کے صدر راجہ اشفاق حسین، مسلم لیگ ن فرانس ویلیئر لے بل کے جنرل سیکرٹری مرزا خالد بشیر، پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرام نے بھی خطاب کیا۔

مسلم لیگ ق فرانس کے صدر، سابق صدر پاکستان فیڈریشن چوہدری شاہین اختر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس میں شرکت کرنے والوں چوہدری تاجدین سکھیرا، مسلم لیگ ن ویلیئر لے بل کے صدرچوہدری مختار بشارت، راجہ عبدالحمید آف نتھہ، ماسٹر محمد یعقوب گلیانہ، آصف آزاد مغل، طاہر محمود سارسل، سبط مزمل، قیصر گجر، چوہدری فردوس، رضوان گھمن، راجہ ابرار، چوہدری ناصر، چوہدری عزیز، ڈاکٹر افضل، حافظ صدیق، راجہ اشفاق، چوہدری گلفراز، حاجی محمود، چوہدری شہزاد وڑائچ، چوہدری صفدر برنالی، حافظ چاند جنیداور دیگر افراد شامل تھے۔ یوم تکبیر کے حوالے سے کارکنان نے کیک کاٹا جس کے بعد حاظرین کو پر تکلف کھانا پیش کیاگیا۔ مسلم لیگ ن (آزاد کشمیریونٹ ) فرانس کے صدرراجہ اشفاق حسین نے یوم تکبیر کے سلسلہ میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تمام غیر ملکی دباؤ کے باوجود جرات مندانہ فیصلہ کیا اور پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنادیا۔تقریب کے آخر میں انھوں نے تمام مہمانوں اور بلخصوس صحافی حضرات کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر پر حاجی صدیق نے ملکی ترکی کے لیے دعا کروائی۔