کامران یوسف گھمن پیپلز پارٹی کے درخشندہ ستارہ ہیں پیپلز پارٹی یورپ کی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے: طارق سلہریا

Tariq Sulehri

Tariq Sulehri

یونان (پیپلز پارٹی یورپ) یونان کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی یونان ڈاکٹر طارق سلہریا نے آپ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے یورپ میں پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی پارٹی کی نسبت مقبول ترین اور منظم ترین سیاسی پارٹی ہے اور پوری دنیامیں کہیں بھی جب پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کا ذکر ہوتو چوہدری کامران یوسف گھمن کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کا نام ضرور آتا ہے۔

چوہدری کامران یوسف گھمن پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک ایسا درخشندہ ستارہ ہیں جن کی محنت اور لگن سے آج پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے۔ جو لوگ میڈیا کا سہارا لے کر اور جھوٹی شہرت کی خاطر چند گھٹیا سے بیانا ت لکھ کر آخبارات میں لگوا کر اپنے آپ کو پارٹی کا سرکردہ سمجھتے ہیں تو ان کے لیے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو پارٹی کے لیے محنت کرتے ہیں۔

ان کی لگن اور صاف نیتی ان کے کام سے سب کو نظر آتی ہے۔ مخالف پارٹی والے بھی ان کی تعریفیں کرتے ہیں۔

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman