نوجوان صحافی عثمان شاہد کی دعوت ولیمہ، جرنلسٹ فاونڈیشن کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں معززین کی شرکت

Shahid Usman,Wedding Reception

Shahid Usman,Wedding Reception

جدہ (بیورو رپورٹ) نوجوان صحافی شاہد عثمان کی دعوت ولیمہ کا انعقاد معروف سعودی میڈیا شخصیت اور صحافی سمیرا عزیز کے گھر پر ہوا، جس میں پاکستانی و سعودی کمیونٹی کے معززین کثیر تعداد میں صحافتی برادری بالخصوص جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے اراکین و عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی کونسلر جنرل محترم تسلیم الحق حقی نے کی ،شاہد عثمان سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کم عمر ترین صحافی ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی مسلسل محنت کے بل بوتے پر صحافتی برادری میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ محترمہ سمیرا عزیز جیسی نمایاں ترین صحافتی شخصیت کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے،تقریب کے آخر میں عثمان شاہد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔